اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق ایاد علاوی نے آج اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں اپنے ایک بیان میں عراق میں نئی کابینہ کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدر العبادی کیلئے ایران کی جانب سے حمایت کے اعلان نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ ایران ایک اہم اور بااثر ملک ہے جو علاقے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
عراق کے سابق وزیراعظم اور الوطنیہ اتحاد کے سربراہ ایاد علاوی نے، جو حالیہ برسوں کے دوران ایران مخالف موقف رکھنے میں کافی معروف رہے ہیں، کہا کہ عراق کیلئے اہمیت اس بات کی ہے کہ سارے فیصلے عراق میں اور عراق کے مفادات میں ہوں۔
.......
/169